بھارت میں کھلاڑیوں کو جیت کیلئے ٹیم بن کر کھیلنا ہوگا انضمام الحق
پاک بھارت سیریز میں کوئی بھی فیورٹ نہیں جو بھی جارحانہ کھیلا جیت اسی کا مقدر بنے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم دورہ بھارت میں جیت کے لئے اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے۔ ٹیم کو تیکنیکی تبدیلیوں کی نہیں منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کی نیت اچھی ہے اور وہ بھارت کے خلاف جیتنا چاہتے ہیں۔ کھلاڑی جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے اتنا ہی سیکھیں گے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ کارکردگی کو اچھا نہیں کہا جاسکتا لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز میں کسی کو بھی فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جارحانہ کھیلا جیت اسی کا مقدر بنے گی۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا کارکردگی کا انحصار بورڈ پر ہوتا ہے اور چئیرمین ذکا اشرف کی سربراپہی میں بورڈ اچھا کام کررہا ہے۔ جس کے باعث وہ بھی کھلاڑیوں کی معاونت کے لئے شامل ہوئے ہیں۔