حمزہ علی عباسی کا دھرنے میں شرکت کے لیے کیرئیرتک قربان کرنے کا اعلان
میں سیاست دان نہیں لیکن پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا، اداکار
پاکستان کے صف اول کے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ 2 نومبرکے دھرنے میں ضرور شرکت کروں گا چاہے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کو دھرنے کے اعلان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچارکھی ہے جس سے شوبز کی شخصیات بھی متاثر نظر آرہی ہے جب کہ گلوکار اور فنکار بھی حکومت مخالف دھرنے میں شرکت کے لیے بیتاب ہیں لیکن اب اداکار حمزہ علی عباسی نے کیرئیرختم ہونے کے باوجود دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنی پوسٹ میں اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں سیاست دان نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی ضرورت ہے لیکن میں پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا چاہے مجھے اس کے لیے اپنا کیرئیر اور مداحوں کو قربان ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ''میرے درد کو زباں ملے''،''پیارے افضل'' اور''من مائل''شامل ہیں۔