اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے میئر شیخ انصر عزیز

پہلی دفعہ اسلام آباد كو بند كرنے كی بات كی گئی جس پر شہریوں كو بڑے خدشات ہیں، میئر اسلام آباد

پہلی دفعہ اسلام آباد كو بند كرنے كی بات كی گئی جس پر شہریوں كو بڑے خدشات ہیں، میئر اسلام آباد، فوٹو؛ فائل

وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز نے كہا ہے كہ اسلام آباد بند نہیں ہو گا اور لوگ اپنا كام كاج جاری ركھیں البتہ سركاری املاك كو نقصان پہنچانے والوں كے خلاف سخت قانونی كارروائی كی جائے گی۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ انصرعزیز نے کہا کہ پہلی دفعہ اسلام آباد كو بند كرنے كی بات كی گئی ہے، شہریوں كو اس پر بڑے خدشات ہیں، میئر كے طور پر ہم ایسی كوئی چیز نہیں ہونے دیں گے، تاجر، علما، طالبعلم، سركاری افسران، ملازمین اور شہری بے فكر رہیں كسی كو كوئی خطرے كی بات نہیں ہےكوئی چیز بند نہیں ہونے دی جائے گی۔

میئر اسلام آباد نے كہا جو كہتے ہیں كہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے وہ یہ بات بھی ذہن میں ركھیں كہ 20 لاكھ عوام كا بھی كوئی آئینی حق ہے كہ وہ اپنے كاروبار زندگی كو رواں دواں ركھیں جب کہ اسلام آباد ہائیكورٹ كاواضح فیصلہ آچكا ہے جس معاملے پر وہ احتجاج كرنے جارہے ہیں وہ ابھی سپریم كورٹ میں زیر سماعت ہے، اس معاملے پر میں نہیں سمجھتا كہ امن و امان كی صورتحال پیدا كرنے كی كوئی ضرورت ہے، سی ڈی اے نے ان كو پرامن احتجاج كے لیے جگہ مہیا كردی ہے، عدالت نے كہا ہے كہ آپ پرامن احتجاج كریں لیكن باقی شہریوں كے حقوق كو سلب نہ كریں۔
Load Next Story