اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون سے تصفیہ طلب مسائل کا حل ممکن ہے پاکستان

خطے کے ممالک کے درمیان قریبی سیاسی رابطوں سے بھی حل طلب مسائل کے سلامتی پہلوؤں سے نمٹا جاسکتا ہے، ملیحہ لودھی

پاکستان اقوام متحدہ اور علاقائی و نیم علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون میں اضافے پر زور دیتا ہے، ملیحہ لودھی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اقوامی متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور علاقائی و نیم علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نئے اور پیچیدہ تنازعات اور مسائل جنم لے رہے ہیں جنہیں حل کرنا ابھی باقی ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ دنیا کے تمام ممالک کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں علاقائی تنظیمیں امن و استحکام اور خوشحالی کے اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے سکتی ہیں اقوام متحدہ کے منشور میں دیئے گئے قواعد و ضوابط ایک بنیاد فراہم کرتے ہیں جہاں ممالک ایک ہم آہنگ دنیا میں خطوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کیا جائے، ملیحہ لودھی

پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان قریبی سیاسی رابطوں سے بھی حل طلب مسائل کے سلامتی پہلوؤں سے نمٹا جاسکتا ہے اور پاکستان اقوام متحدہ اور علاقائی و نیم علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون میں اضافے پر زور دیتا ہے تاکہ تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل میں مدد مل سکے ۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی کا مظہر ہے، ملیحہ لودھی

ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر ژی جن پنگ کی جانب سے شروع ہونے والی شاہراہ کا منصوبہ علاقائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی عمدہ مثال ہے۔
Load Next Story