فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا جاوید شیخ
فلمساز خرم ریاض اور ہدایتکار شعیب خان کی جاوید شیخ سے ملاقات
پاکستانی فلموں کے اچھے دور کا آغاز ہوچکا ہے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جن لوگوں نے کوششیں کی ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کیونکہ پاکستانی فلم بینوں نے بھی اب پاکستانی فلموں کی طرف بھر پور توجہ دینی شروع کردی ہے وہ پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے بعد اب ہماری ذمے داریاں بڑھ گئیں ہیں۔
یہ بات اداکار جاوید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے کہا ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔ دریں اثنا فلمساز خرم ریاض شیراز اور ہدایتکار شعیب خان جو ان دنوں کراچی گئے ہوئے ہیں جہاں انھوں نے اداکار جاوید شیخ سے بھی ملاقات کی جو ان کی زیرتکمیل فلم ''سوکروڑ'' میں اہم رول کر رہے ہیں۔ خرم ریاض شیراز نے بتایا کہ فلم کا پہلا اسپیل تھائی لینڈ میں شوٹ کیا گیا اور اب اس کا آخری اور دوسرا اسپیل پاکستان میں کیا جائے گا، جاوید شیخ سے اسی سلسلے میں ملاقات کی کیونکہ وہ ہماری فلم میں انتہائی اہم رول کر رہے ہیں۔