جعلی ریفنڈ کیسز کی تحقیقات کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

ممبر لیگل عاقل عثمان سربراہ، ایک ہفتے میں ایف بی آر کو رپورٹ جمع کرائے گی

جعلی کلیمز کے زیادہ تر کیسز کراچی کے ریجنل ٹیکس آفسز میں سامنے آئے، ذرائع فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مختلف آر ٹی اوز میں ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے جعلی سیلزٹیکس ریفنڈ کلیمزکے کیسز کی تحقیقات کیلیے ممبر لیگل عاقل عثمان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ سب سے زیادہ جعلی اور بوگس ریفنڈز کے کیس کراچی کے ریجنل ٹیکس آفسز میں سامنے آئے ہیں اور ڈی جی انیٹلی جنس کی طرف سے ریڈ الرٹس جاری ہونے کے باوجود بوگس سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز منظور ہونے کے علاوہ پراسیس بھی ہوتے رہے ہیں۔




ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے جعلی ریفنڈ کیسوں کے معاملے کی تحقیقات کیلیے ممبر لیگل کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے جو ان بوگس اور جعلی ریفنڈ کیسز میں مبینہ طور پر ملوث ٹیکس حکام کا بھی تعین کرے گی اور جن ٹیکس دہندگان کی طرف سے ریفنڈ کلیم کیے گئے ہیں انکے بارے میں بھی ابتدائی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی ایک ہفتے میں ایف بی آر کو سفارشات پر مبنی رپورٹ جمع کرائے گی جس کی روشنی میں ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
Load Next Story