آسٹریلیا نے ہوبارٹ ٹیسٹ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی
450 رنز بنانے کے بعد مہمان ٹیم کے 4 پلیئرز87 پر پویلین بھیج دیے، ہسی کی سنچری
آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔
پہلی اننگز450 رنز پانچ وکٹ پر ڈیکلیئرڈ کرنے کے بعد مہمان ٹیم کے 87 رنز پر 4 کھلاڑی بھی پویلین واپس بھیج دیے، مائیک ہسی 115 اور میتھیو ویڈ 68 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکاکے اوپنر تلکارتنے دلشان 50 رنز کے ساتھ ذمہ داری کا بوجھ سنبھالے ہوئے ہیں، بارش کی وجہ سے دو گھنٹے کا کھیل متاثر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن اوپنر ڈیموتھ کارونارتنے 14 رنز پر ہلفنہاس کی گیند پر ویڈ کا کیچ بنے، سنگاکارا نے سڈل کی باہر جاتی ہوئی گیند کو ڈرائیو کرنے کی کوشش کی مگر وہ بیٹ کا کونا چھوتی ہوئی گلی میں موجود مائیک ہسی کے ہاتھوں میں محفوظ ہوگئی، کپتان مہیلا جے وردنے بھی صرف 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، واٹسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے کے بعد ریفرل بھی ان کے کام نہیں آیا، تھلان سماراویرا (7) کو ناتھن لیون نے ویڈ کی مدد سے قابو کیا۔
تلکارتنے دلشان 50 رنز پر موجود ہیں، ان کے ساتھ انجیلو میتھیوز تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کرینگے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 299 رنز 4 وکٹ سے دن کی شروعات کی، مائیکل کلارک گذشتہ روز کے اسکور 70میں مزید 4 رنز جوڑ کر شمندا ایرنگا کا شکار بنے کیچ سنگاکارا نے تھاما، اس کے بعد سری لنکا کو مزید کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوئی، ہسی اور ویڈ کے درمیان چھٹی وکٹ کیلیے 146 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی جس کے بعد میزبان سائیڈ نے اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، ہسی نے 115 اور ویڈ نے 68 رنز اسکور کیے۔