فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے کمائی میں سلطان کو بھی مات دے دی
فلم نے امریکا اور کینیڈا میں نمائش کے پہلے روز 7 لاکھ ڈالرز اور برطانیہ میں 2 لاکھ پاؤنڈز کی کمائی کرلی ہے۔
نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' نے اوورسیز کمائی میں سلمان خان کی فلم ''سلطان'' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان تصور کیا جاتا ہے جن کی فلمیں 200 کروڑ سے زیادہ کمائی کرتی ہیں جب کہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم "سلطان" نے بھی دنیا بھرمیں 400 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی لیکن اب رنبیر کپور کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' نے "سلطان" کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ''اے دل ہے مشکل'' بھارت میں 2 روز کے دوران 26 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے اجے دیوگن کی فلم ''شیوے'' کو پیچھے چھوڑ چکی ہے لیکن اب فلم نے اوورسیز بزنس میں سلمان خان کی ''سلطان'' کو مات دے ڈالی ہے۔
فلم نے امریکا اور کینیڈا میں نمائش کے پہلے روز 7 لاکھ ڈالرز اور برطانیہ میں 2 لاکھ پاؤنڈز کی کمائی کرلی ہے جب کہ فلم سلطان پہلے روز 5 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ فلم نے گلف میں بھی 5 لاکھ 50 ہزار ڈالرز اور آسٹریلیا میں ایک لاکھ 50 ہزار ڈالرز سے زائد کمائی کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔