ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی کینیا میں طبیعت ناساز

شاہد حیات چند روز قبل اپنے وفد کے ہمراہ کینیا گئے تھے جہاں وہ نمونیا کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، ذرائع

شاہد حیات چند روز قبل اپنے وفد کے ہمراہ کینیا گئے تھے جہاں وہ نمونیا کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کینیا کے دورے پر گئے ہوئے ہیں جہاں ان کی طبیعت ناساز ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات چند روز قبل اپنے وفد کے ہمراہ کینیا گئے تھے جہاں وہ نمونیا کے عارضے میں مبتلا ہوگئے جب کہ 2 روز قبل انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن تشخیص کیا ہے۔




ذرائع کے مطابق علالت کے باعث شاہد حیات کے پھیپھڑوں نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم آپریشن کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد حیات ان دنوں اسٹاف کالج لاہور میں 4 ماہ کی ٹریننگ پر تھے جہاں سے وہ دوران تربیت اسٹڈی ٹور پر وفد کے ہمراہ کینیا گئے ہیں۔

دوسری جانب شاہد حیات کی بیماری کی اطلاع ملنے کے بعد ان کی اہلیہ بھی نیروبی پہنچ گئی ہیں۔

Load Next Story