بنی گالہ سے گرفتارعارف علوی اور عمران اسماعیل وزیرداخلہ کے حکم پررہا
عارف علوی اور عمران اسماعیل نے بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا
پولیس نےبنی گالہ سے گرفتار کئے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عارف علوی اور عمران اسماعیل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم ہر مقدمہ درج کیے بغیر ہی رہا کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسماعیل نے بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں جانے سے روک لیا جس پر دونوں رہنماؤں نے سڑک پر دھرنا دے دیا، بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے دوبارہ بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں رہنماؤں نے مزاحمت کی تو پولیس نے دونوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا میں خبر نشر ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم دے دیا جس کی روشنی میں پولیس نے مقدمے کا اندراج کئے بغیر ہی انہیں رہا کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کارکنوں کے ساتھ مل کر لڑوں گا
قبل ازیں پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کو بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا تھا جس پر وہ اپنی گاڑی سے اتر کر بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئیں۔ شیریں مزاری کو پولیس نے گزشتہ روز بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا تھا جس پر وہ خود اپنی گاڑی سے اتریں اور رکاوٹیں ہٹٓا کر بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: موقع گنوا دیا تو شرمساری کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد کو جام کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے دھرنے کو روکنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔