نوازشریف کرپشن بچانے کیلیے خون خرابے پر اترچکے ہیں عمران خان

کسی بھی نقصان اور تصادم کے براہ راست ذمہ دار نوازشریف ہی ہوں گے، چیرمین تحریک انصاف

کسی بھی نقصان اور تصادم کے براہ راست ذمہ دار نوازشریف ہی ہوں گے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

JOHANNESBURG:
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ نوازشریف کرپشن بچانے کے لیے خون خرابے پر اتر چکے ہیں جب کہ کسی بھی نقصان اور تصادم کے براہ راست ذمہ دار نوازشریف ہی ہوں گے۔

بنی گالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف كرپشن بچانے کے لیے خون خرابے پر اتر چكے ہیں، وزیراعظم كا اپنی چوری بچانے كی خاطر وفاق كو یرغمال بنانا انتہائی افسوسناك ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخواكو بقیہ پاكستان سے كاٹنے كا شرمناك منصوبہ پایہ تكمیل كو نہیں پہنچنے دیں گے، خیبرپختونخوا كے بغیر پاكستان كی تكمیل كا كوئی تصور نہیں، نوازشریف كو ارض پاك كی سالمیت سے كھیلنے نہیں دیں گے اورپختونخوا كو بقیہ پاكستان سے جوڑے ركھیں گے۔ انہوں نے واضح كیا كہ كسی قسم كے نقصان اورتصادم كے براہ راست ذمہ دار نوازشریف ہوں گے، پرامن احتجاج كوتشدد میں بدلنے کے لیے عدالتوں كے احكامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ نوازشریف سے تلاشی مانگنا ہمارابنیادی حق ہے اوركسی طور اس حق سے دستبردارنہیں ہوں گے، ایك وزیراعظم كرپشن كے جرم میں پكڑا گیا ہے اس پر احتجاج اپوزیشن كا جمہوری اور آئینی حق ہے لیكن ہمارے كاركنوں كوگرفتار اور اغوا كیا جارہا ہے، كس قانون كے تحت ہمارے خلاف كریك ڈاؤن كیا جارہا ہے، لوگوں كے بنیادی حقوق پر ڈاكا ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف كی جمہوریت سے تو پرویزمشرف كی آمریت بہت بہتر تھی، نوازشریف كی جمہوریت كے لبادے میں بھیڑیا چھپا ہے، شریف برادران نے 30 سال سے قوم كو بے وقوف بنا ركھا ہے، یہ دونوں بھائی منافق ہیں اور انہیں صرف اپنا پیسہ بنانے كی فكر ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری منافق نہیں تھا وہ جیسا تھا ویسا ہی تھا جب كہ شریف برادران كا مقصد اقتدارمیں رہ كرپیسا بنانا اور پھراپنی كرپشن كوبچانے كے لیے اداروں كو تباہ كرنا ہے۔ انہوں نے حكومتی كریك ڈاؤن كے خلاف كاركنوں كے ساتھ مل كر لڑنے كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ حكومت ہمیں گرفتاركرلے لیكن جب ہم باہر آئیں گے تو پھر سے سڑكوں پرآجائیں گے، نواز شریف 2018 كی باتیں كررہے ہیں لیكن وہ ابھی بہت دور ہے، 2018 سے پہلے بہت كچھ ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم كورٹ ہمارے كاركنوں كی بلاجواز گرفتاریوں پر ازخود نوٹس لے، یہ ہمارا نہیں بلكہ اس ملك كی عدلیہ كا ٹرائل ہورہا ہے۔

عمران خان نے كہا كہ اگرحكومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا توصوبے كی عوام خود اس كاجواب دیں گے۔ ان كا كہنا تھا كہ جب بھی كرپشن كی بات كرتے ہیں توانہیں جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگ جاتی ہے لیكن اب حكمران عوام كومزیدبے وقوف نہیں بناسكتے اوران كا احتساب ہوكررہے گا۔
Load Next Story