پی اے سی رجسٹرارسپریم کورٹ کامعاملہ پارلیمنٹ بھیجے گی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بعض ارکان سمن جاری کرانا چاہتے ہیں،ن لیگ حق میں نہیں
قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اپنے حسابات کمیٹی کے سامنے نہ رکھنے کے معاملے کو سخت سفارشات کے ساتھ منگل کو پارلیمنٹ میں بھیج دے گی۔
یاد رہے کہ پی اے سی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے منگل تک کی آخری مہلت دی ہے۔ اگر رجسٹرار سپریم کورٹ پیش نہ ہوئے تو کمیٹی رجسٹرار کے خلاف سمن جاری کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوانے اور قومی اسمبلی کو ریفرنس بھجوانے کے معاملے پر غور کریگی۔ مسلم لیگ ن رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف سمن جاری کرنیکے حق میں نہیں۔
اس کا موقف ہے کہ کمیٹی کو قومی اسمبلی میں ریفرنس بھیجنا چاہیے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ قومی اسمبلی کرے تاہم کچھ اراکین کی رائے ہے کہ کمیٹی رجسٹرار کیخلاف سمن جاری کرے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی تمام اراکین سے منگل کو رائے لے گی اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف قومی اسمبلی کو ریفرنس بھجواتے ہوئے اپنی سخت سفارشات بھی دے گی، کمیٹی یہ فیصلہ خود کرنے کے بجائے قومی اسمبلی سے کرانے کے حق میں ہے۔