شرمناک شکست کے باوجود انگلینڈ کا دورہ بھارت کیلیے ٹیم میں تبدیلی سے انکار

انھوں نے عندیہ دیا کہ فٹنس مسائل سے دوچار جیمز اینڈرسن کی جگہ کسی اور کو دی جا سکتی ہے۔

انھوں نے عندیہ دیا کہ فٹنس مسائل سے دوچار جیمز اینڈرسن کی جگہ کسی اور کو دی جا سکتی ہے۔: فوٹو : ایکسپریس

PESHAWAR:
بنگلہ دیش سے دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے باوجود انگلینڈ نے دورئہ بھارت کیلیے ٹیسٹ اسکواڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے صاف انکار کردیا ہے۔


بنگال ٹائیگرز کے خلاف دو میچز کی سیریز میں یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ موجودہ انگلش ٹیم میں نہ تو اسپن کو کھیلنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی ان کے اسپنرز موافق کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانا جانتے ہیں۔ کپتان الیسٹرکک نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنر ہی موجود نہیں، سلیکٹر جیمز وائٹیکر نے تصدیق کی کہ بھارت کے ٹور کیلیے پہلے سے منتخب اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے جو لڑکے منتخب کیے ان میں ردوبدل نہیں کریں گے۔ صرف انجری کی صورت میں ہی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ انھوں نے عندیہ دیا کہ فٹنس مسائل سے دوچار جیمز اینڈرسن کی جگہ کسی اور کو دی جا سکتی ہے۔
Load Next Story