ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ پرفکسنگ کی تحقیقات جاری

حیران کن طور پر لتھوینیا نے یہ مقابلہ 2-0 سے جیت لیا جس کے بعد میچ سے متعلق افراد کیخلاف تحقیقات جاری ہیں

حیران کن طور پر لتھوینیا نے یہ مقابلہ 2-0 سے جیت لیا جس کے بعد میچ سے متعلق افراد کیخلاف تحقیقات جاری ہیں: فوٹو: فائل

COSTA DO SAUIPE:
انگلینڈ کے گروپ میں شامل لتھوینیا اور مالٹا کا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ بدستورشکوک کی زد میں ہے، بیٹنگ پیٹرنز میں غیرمعمولی سرگرمیاں دیکھنے پر فیفا حکام نے میچ سے قبل پلیئرز کو خطرے سے آگاہی دی تھی۔

البتہ دوران میچ حکام کو کسی پلیئر کی جانب سے کوئی غلط کام کیے جانے کے شواہد نہیں ملے ، حیران کن طور پر میچ سٹے بازوں کی پیشگوئی کے مطابق لتھوینیا نے 2-0 سے ہی جیتا، حکام نے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلیے 11 اکتوبر کو منعقدہ لتھوینیا اور مالٹا کا میچ بدستور شکوک کی زد میں ہے، حکام نے میچ فکسنگ کے شبے میں تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں، انگلش مارکیٹ میں ' بیٹنگ پیٹرنز' میں غیرمعمولی سرگرمیاں دیکھنے پر حکام نے معاملے کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے میچ سے قبل پلیئرز کو آگاہی دی۔


سٹے بازوں کا خیال تھا کہ مالٹا یہ میچ کم از کم 2 گول سے ہارے گا اور حیران کن طور پر لتھوینیا نے یہ مقابلہ اسی مارجن سے جیتا، اسی شب منعقدہ گروپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ اورسلووینیا کی معرکہ آرائی بغیر کسی گول کے تمام ہوگئی تھی، میچ فکسنگ کی تحقیقات کے نتائج گروپ میں انگلینڈ کو مشکلات میں ڈال سکتی ہیں، مشتبہ بیٹنگ پیٹرنز کی وجہ سے لتھوینیا اور مالٹا کا کوالیفائنگ میچ اسکروٹنی کی زد میں ہے،مالٹا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نورمان ڈارمینن ڈیماجو نے انگلش میڈیا کو بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میچ سے قبل شرطیں لگانے والے لوگوں یہ معلوم تھا کہ مالٹا یہ میچ کم از کم دو گول کے مارجن سے ہارے گا، دونوں ممالک گروپ ' ایف ' میں انگلینڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

حیران کن طور پر لتھوینیا نے یہ مقابلہ 2-0 سے جیت لیا جس کے بعد میچ سے متعلق افراد کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، دوران میچ مالٹا نے گیند پر 35 فیصد قبضہ پایا جبکہ ان کی جانب سے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر کوئی حملہ نہیں کیاگیا، فاتح ٹیم نے مالٹا کے گول پوسٹ پر 6 حملے کیے تھے، میچ سے قبل جب کھلاڑی ترانوں کیلیے گراؤنڈ میں جانے کی تیاریاں کررہے تھے۔

ایسے میں فیفا کا ایک وفد ان کے پاس ڈریسنگ روم میں گیا اور انھیں بتایا کہ ہم اس میچ پر سٹے بازی کے غیرمعمولی پیٹرنز سے آگاہ ہیں، لتھوینیا کا دوسرا گول کھیل کے 84 ویں منٹ میں پنالٹی پر بنایا گیا تھا، اینٹی میچ فکسنگ فرم فیڈربیٹ کے ڈائریکٹر فرانسسکو بارینکا نے کہا کہ ہم جب کسی میچ میں کوئی غیرمعمولی پیٹرنزدیکھتے ہیں تواس پر نظر رکھی جاتی ہے، دوسری جانب مالٹا کے گول کیپر اینڈریو ہوگ نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر آپ اس کی بابت سوچیں تو بڑا دکھ ہوتا ہے لیکن میں کسی بھی پلیئر کے کسی منفی سرگرمی میں ملوث ہونے سے قطعی آگاہ نہیں ہوں، فکسنگ سے کھیل کا تشخص متاثر ہوتا ہے، انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی اس معاملے سے آگاہ اور تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
Load Next Story