کامل آغا اتنی بیان بازی کریںجتنی تنخواہ لیتے ہیں سلیم سیف اللہ

جولوگ نواز شریف سے وفانہیں کرسکے وہ چوہدری شجاعت سے کیا وفا کریں گے

جولوگ نواز شریف سے وفانہیں کرسکے وہ چوہدری شجاعت سے کیا وفا کریں گے۔ فوٹو ثنا

مسلم لیگ ہمخیال کے چیئرمین سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ کامل علی آغااپنی یادداشت کھوچکے ہیںوہ ایک تنخواہ دارآدمی ہے اوروہ اتنی ہی بیان بازی کریں جتنی چوہدری شجاعت ان کوتنخواہ دیں۔


مسلم لیگ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوںنے کہامیں چوہدری شجاعت کومشورہ ہے کہ وہ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کیلئے کوئی سیاسی سوج بوجھ والابندہ رکھیں،انہوں نے کہاوہ اپنے تنخواہ داروں کوبیان بازی سے بازرکھیںورنہ ہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے اگروہ ہم سامنے لے آئے تومعاملہ خراب ہو جائیگا۔ انھوںنے کہاجولوگ نواز شریف سے وفانہیں کرسکے وہ چوہدری شجاعت سے کیا وفا کریں گے۔
Load Next Story