شام میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال پاکستانیوں کی واپسی شروع

اب تک چار خاندانوں کو پاکستان بھیجا جا چکا ہے، پاکستانی سفیر وحید احمد کی گفتگو

اب تک چار خاندانوں کو پاکستان بھیجا جا چکا ہے، پاکستانی سفیر وحید احمد کی گفتگو۔ فوٹو اے ایف پی

شام میں سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث پاکستانیوں نے وطن واپسی شروع کردی۔ منگل کو شام میں پاکستان کے سفیر وحید احمد نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شام میں جاری سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر اب تک تقریباً چار خاندانوں کو پاکستان بھیجا جا چکا ہے ۔


اس سے پہلے پاکستانی دفتر خارجہ نے اعلان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ شام کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شام میں موجود پاکستانی شہروں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی مدد کے سلسلے میں دمشق میں واقع پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔
Load Next Story