آرمی اور ایئرفورس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا آئی ایس پی آر

حفاظتی دیوار کے پاس تعینات آرمی کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

حفاظتی دیوار کے پاس تعینات آرمی کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوٹو: فائل

MCLEAN, VA, US:
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی اور ایئرفورس کے جوانوں نے پشاور ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے آبدارہ روڈ کی طرف سے حملہ کیا، انہوں نے بارود سے بھری گاڑیوں کی مدد سے ایئرپورٹ کی حفاظتی دیوار کو دو جگہ سے تباہ کیا تاہم وہ اندر داخل نہ ہو سکے، حفاظتی دیوار کے پاس تعینات آرمی کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور پولیس نے ایئرپورٹ کو بیرونی طرف سے گھیرے میں لے لیا جس کے بعد دہشتگرد آبادی کی طرف فرار ہو گئے تاہم پشاور میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story