سپریم کورٹ نے الطاف حسین کو توہین عدالت نوٹس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

الطاف حسین نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججوں کے بارے میں نا مُناسب الفاظ استعمال کیے۔

کراچی میں حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی ہدایات کے خِلاف کوئی نظر ثانی درخواست نہیں دائر کرائی گئی، سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور بنچ میں شامل دیگر ججوں کے دستخطوں کے بعد تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے عدالت عظمیٰ کی توجہ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی تقریر کی جانب دلائی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنی تقریر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججوں کے بارے میں نا مُناسب الفاظ استعمال کیے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں امن وامان اور حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی ہدایات کے خلاف نظر ثانی کی کوئی درخواست نہیں دائر کی۔


واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے دشمن اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو استعمال کررہے ہیں۔ صرف کراچی میں نئی حلقہ بندی کا فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سازش ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story