کالاباغ ڈیم نہ بن سکتا ہے اور نہ بنے گاچوہدری شجاعت

کالاباغ ڈیم پر اتفاق رائے کی بات کرنے والےعوام کو دھوکہ دے رہے ہیں.

ماضی میں بلوچ عوام کے ساتھ زیادتی بھی ہوئی اور ظلم بھی، چوہدری شجاعت. فوٹو فائل

KARACHI:

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا معاملہ اب دفن کردینا چاہئے یہ ڈیم بن سکتا ہے نہ بنے گا۔



علی پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر اتفاق رائے کی بات کرنے والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ سیاستدانوں کو اب تھرکول، شمسی توانائی، چھوٹے ڈیموں، ونڈ انرجی اور توانائی کے دیگر منصوبوں پر کام کرنا ہوگا۔


مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی ہے، ماضی میں بلوچ عوام کے ساتھ زیادتی بھی ہوئی اور ظلم بھی، جس کی مسلم لیگ ق نے ہر سطح پر مذمت کی اور اب بھی اسے غلط تصور کرتے ہيں۔


چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مشاہد حسین سید کی سربراہی ميں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے جتنا کام کیا کسی اور نے نہیں کیا۔

Load Next Story