توہین عدالت مقدمے میں 7 جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے فاروق ستار

ماضی کے غلط فیصلوں کے نتائج بھگت چکے ہیں تاہم پاکستان کی بقا کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

ووٹر لسٹوں کی تصدیق الیکشن کمیشن کا کام ہے, ڈاکٹر فاروق ستار۔ فوٹو : ایکسپریس

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور وقار کا احترام کرتے ہیں۔ الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت مقدمے میں 7 جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔


کراچی پریس کلب کے سامنے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک اسلحے سے پاک ہوگا تو کراچی بھی اسلحے سے پاک ہوگا۔ ماضی کے غلط فیصلوں کے نتائج بھگت چکے ہیں تاہم پاکستان کی بقا کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں تاہم اس سے پہلے مردم شماری کرائی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story