آئندہ عام انتخابات کے بعد بھی پیپلز پارٹی ہماری ہی حکومت ہوگی وزیراعظم

دسمبر کا مہینہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کو کمزورنہیں بلکہ ایک دوسرے کاہاتھ تھام کر ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

سب کے بارے میں جانتے ہیں لیکن بات نہیں کرسکتے، وزیر اعظم ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کراچی سے خیبر تک پیپلز پارٹی ہی وفاقی جماعت ہے۔ آئندہ عام انتخابات کے بعد بھی ہماری ہی حکومت ہوگی۔

قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ لسانی اور فرقہ وارانہ تعصبات کو ہوا دینے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت کے خلاف بڑا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ چیئرمین نیب ہمارے خلاف بات کریںتو ٹھیک ہے اور جب انہوں نے پنجاب میں کرپشن کی بات کی تو کہہ اٹھے کہ اس کا دماغ خراب ہے۔ سب کے بارے میں جانتے ہیں لیکن بات نہیں کرسکتے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار کے پجاری نہیں ملک پر مرمٹنے والے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی ملک میں ہمیشہ آمروں سے ٹکرائی، ایوب خان اورضیاالحق کے سامنے سینوں پر گولیاں کھائیں، ملک میں جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے صدقے ہے۔ ماضی میں ملک کی 10 کروڑ آبادی میں 80 ہزار لوگ ووٹ ڈالتے تھے لیکن ذوالفقارعلی بھٹو نے عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا۔ اور اب صدر آصف علی زرداری ان کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نفرت کی نہیں محبت اور پاکستان کی سیاست کرتے ہیں ۔ دسمبر کا مہینہ یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کو کمزورنہیں بلکہ ایک دوسرے کاہاتھ تھام کر اسے مضبوط کرنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story