شیخوپورہ میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 سے 25 میٹر تک رہ گئی۔

موٹر وے کو شیخوپورہ انٹرچینج پر ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔ فوٹو: فائل

SHABQADAR:
شیخوپورہ اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 سے 25 میٹر تک رہ گئی ہے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے کو شیخو پورہ انٹرچینج کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات احتیاط سے گاڑی چلائیں اور اپنی گاڑیوں کی فوگ لائٹس بھی جلائے رکھیں جب کہ حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
Load Next Story