پرامید ہوں کہ پاناما کیس کا معاملہ سپریم کورٹ میں قانون کے مطابق حل ہوگا وزیراعظم

ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم نواز شریف

ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم نواز شریف، فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد پاناما لیکس کے معاملے کو سڑکوں پر اچھالنا تھا لیکن پاکستانی عوام نے سڑکوں پر احتجاج کو مسترد کردیا۔



وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا جس میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلا اشعال فائرنگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والوں کے لیے امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا جب كہ 25 نكاتی ایجنڈے كے آئٹمز نمبر 2،3 اور 5 كو مؤخر كرتے ہوئے باقی كی منظوری دیدی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے كہا كہ پاناما لیكس كے حوالے سے ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے كہ اس كیس كا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیئے، میں نے مسلسل كوشش كی اور خود سپریم كورٹ كو كمیشن بنانے كی درخواست كی، پاناما لیكس كے معاملے پر ایك قانون بھی تشكیل دیا اور ایك پارلیمانی كمیٹی بھی تشكیل دی لیكن پارلیمانی كمیٹی سے متعلق ہماری كوششیں ناكام رہیں۔



وزیرعظم نواز شریف نے كہا كہ احتجاج كرنے والوں كا مقصد پاناما معاملے كو سڑكوں پر اچھالنا تھا لیكن پاكستانی عوام كا شكر گزار ہوں كہ انہوں نے سڑكوں پر احتجاج كو مسترد كردیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ كا بڑا كرم ہے كہ یہ معاملہ سپریم كورٹ میں آچكا ہے، بہت پر امید ہوں كہ سپریم كورٹ میں اس كیس كا فیصلہ آئین اور قانون كے مطابق میرٹ پر ہو گا۔




وزیراعظم نے كہا كہ انہوں نے اپنے وكلا كو ہدایت كی ہے پٹیشن كے قابل سماعت ہونے پر سوال نہ اٹھایا جائے، الزام لگانے والے شرمندہ ہوں گے، قوم كے مسائل حل كرنے اور معاشی بہتری كیلئے دن رات كام كرنا ہے۔ انہوں نے كہا آئی ایم ایف اور ایشین ڈویلپمنٹ بینك نے پاكستان كی معاشی واقتصادی ترقی كی تعریف كی جب کہ احتجاج كرنے والوں كا مقصد یہ تھا كہ اس معاملے كو صرف اور صرف سڑكوں پر اچھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں كمیشن كے فیصلوں كے بعد بھی ان كو شرمندہ ہونا پڑا تھا، انہوں نے اس قوم كے 126 دن ضائع كرنے اور معاشی نقصانات كے بعد كبھی بھی شرمندگی كا اظہار نہیں كیا۔



اجلاس كے آغاز میں وزیراعظم نواز شریف نے ریاست كی رٹ قائم كرنے میں قانون نافذ كرنے والے اداروں كے كردار كو سراہا جب كہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے مؤثر طور پر نمٹنے پر پولیس اور ایف سی كی كوششوں كی تعریف كی۔ وزیر داخلہ كا كہنا تھا كہ وزیراعظم كی رہنمائی میں اپنا فرض ادا كیا جب كہ پولیس اور ایف سی كے جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔

Load Next Story