چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 کان کن ہلاک

کان کن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا۔

حادثے میں صرف 2 افراد ہی زندہ بچ سکے ہیں جب کہ باقی افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، چینی حکام. فوٹو: فائل

چین کے علاقے جنشانگو میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 مزدور ہلاک جب کہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری حکام نے جنوب مغربی علاقے جنشانگو میں واقع کوئلے کی نجی کان میں ہونے والے دھماکے میں 33 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف 2 افراد ہی زندہ بچ سکے ہیں جب کہ باقی افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ حادثے کا شکار ہونے والی کان کے قریب کانوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: چین میں کوئلے کی کان میں حادثے سے 19 مزدور ہلاک

واضح رہے کہ دو روز قبل جنشانگو میں کوئلے کی کان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس کے بعد کان میں موجود افراد کی تلاش کے کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں۔ رواں برس جنوری میں بھی کان کنوں کو ایک کان میں 36 روز تک پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکال لیا گیا تھا تاہم اس کان کے مالک نے حادثے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔

 
Load Next Story