ٹریفک حادثات میں 2اورمشین میں گر کر ایک شخص ہلاک
ملیر 15میں نوجوان کی ہلاکت پر 2 پولیس اسٹیشنز حدود کے تنازع پر لڑتے رہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی دائود چورنگی کے قریب تیز رفتار بس کی زد میں آکر سڑک عبور کرنے والا نوجوان ہلاک ہوگیا، متوفی کی شناخت 22 سالہ نواب زادہ ولد اکبر کے نام سے ہوئی جوکہ لانڈھی شیر پائو کالونی کا رہائشی تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر 15 میں بھی ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہوا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچائی گئی، حادثے کے بعد سعود آباد پولیس اور ماڈل کالونی پولیس حدود کے تنازع پر لڑتے رہے جس کے باعث حادثے کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکیں، سائٹ کی فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں گر کر محنت کش ایاز ہلاک ہوگیا،علاوہ ازیں ملیر میں پٹڑی عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان ہلاک ہوگیا۔