ڈراپ کیچز پر محمد عامر کا پارہ چڑھ گیا

مصباح الحق کیچ تھامنے میں ناکام رہے، جس پر عامر کا غصہ دیدنی تھا۔

سمیع اسلم کے کیچ چھوڑنے پر محمد عامر نے گراؤنڈ پر کک لگا کر برہمی کا اظہار کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
ویسٹ انڈیز سے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ڈراپ کیچز پر فاسٹ بولر محمد عامر کا پارہ چڑھ گیا۔


اننگز کے پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند کی لائن اورلینتھ بہترین تھی، اوپنر لیون جانسن کی بیٹ کا کنارہ چھو کر گیند تھرڈ سلپ میں موجود مصباح الحق کی جانب لپکی، اس کی بلندی بھی اتنی تھی کہ آسانی سے ہاتھوں میں سما جاتی مگر مصباح الحق کیچ تھامنے میں ناکام رہے، جس پر عامر کا غصہ دیدنی تھا، مگر غلطی کپتان سے ہونے کی وجہ سے شاید خون کے گھونٹ پی کر رہ گئے۔

اگلے اوور میں سمیع اسلم بھی محمد عامر کی وکٹ کے آڑے آگئے۔ اس بار بھی فائدہ جونسن نے اٹھایا، ایج پر گیند سیدھی فرسٹ پوائنٹ پر سمیع اسلم کے سینے کی جانب آئی مگر ان کے ہاتھ درست وقت پر اس تک نہیں پائے، اس بار بھی محمد عامر نے گراؤنڈ پر کک لگا کر برہمی کا اظہار کیا۔
Load Next Story