بھا رتی فلم انڈسڑی میں اب سا را کھیل پیسے کا ہے سلمان خان

سکس پیک باڈی ہیروز کی ضرورت بن گئی ہے،جب تک فٹ ہوں ہیرو آتا رہوں گا۔

میری این جی او غریب اور نادار بچوں کے لیے اچھا کام کررہی ہے، سلمان خان ۔ فوٹو: فائل

بھارت کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں ہیرو کے لیے سکس پیک باڈی اب ضرورت بن گئی ہے۔

بھارتی چینل کو انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی فلمی کیریئر کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب سارا کھیل پیسے کا ہے انھوں نے کہا کہ اب فلم بنانے کا مسئلہ ہو یا اداکاروں سے شوٹنگ کی ڈیٹس لینی ہو سارا کھیل اب پیسے کا ہے۔




انھوں نے کہا کہ ان کی این جی او غریب اور نادار بچوں کے لیے اچھا کام کررہی ہے۔سلمان سے پوچھا گیا کہ وہ کب تک ہیرو اتے رہیں گے تو انھوں نے کہا کہ جب تک ان کی فٹنس اجازت دیتی ہے وہ ہیرو اتے رہے گے۔
Load Next Story