ہربھجن سنگھ سے شادی کاارادہ نہیںگیتا بسرا

ہربھجن سنگھ میری زندگی میں اہمیت کے حامل ہیں لیکن میں فی الحال شادی کے موڈ میں نہیں ۔

میری شادی جب ہونی ہوگی تو ہوجائےگی، گیتا بسرا۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ گیتا بسرا نے ہربجھن سے شادی کی افواہوں کی تریدکرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میرا کرکٹر ہربجھن سنگھ سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔


بھارتی جریدے سے بات کرتے ہوئے آئٹم گرل گیتا بسرا کا کہناتھا کہ میں اس بات سے انکار نہیں کرتی کہ بھجی''ہربھجن'' میری زندگی میں اہمیت کے حامل ہیں لیکن میں فی الحال شادی کے موڈ میں نہیں ہوں۔گیتا بسرا کا کہناتھا کہ میں اپنے کام میں مصروف ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھھ ہربھجن اور نہ ہی کسی اور سے شادی کی جلدی ہے،میری شادی جب ہونی ہوگی تو ہوجائیگی۔

گیتا بسرا ان دنوں فلم ضلع غازی آباد میں آئٹم سانگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں اداکارہ گیتا بسرا اور ہربھجن کے بارے میں یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ دونوں ستاریجلد ہی شادی کیبندھن میں بندھ جائیں گے تاہم گیتا بسرا نے انکارکردیا۔
Load Next Story