پاناما لیکس پر حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے عمران خان
نیب اورایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں، چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں عدالت کی کارروائی سے خوشی ہوئی ہے، انہیں پتہ نہیں تھا کہ سپریم کورٹ میں ایسا ہو جائے گا، 7 ماہ سے پاناما لیکس کی باتیں ہورہی ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی نواز شریف کے بچون کے جواب دائر ہی نہیں کرایا گیا۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں تو پھر اب تک جواب دائر کیوں نہیں کرائے گئے۔ نواز شریف کے درباریوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں عدالتی کارروائی پر سوال نہیں اٹھائیں گے لیکن آج اٹارنی جنرل نے دائرہ کار پر اعتراض کیا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ ایک خاندان کی کرپشن کا کیس ہے، اٹارنی جنرل پاکستان کےملازم ہیں کسی خاندان کے نہیں، اٹارنی جنرل قوم کے پیسوں سے تنخواہ لیتا ہے تو پھر وہ کیوں ایک خاندان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ہم اٹارنی جنرل پر اعتراض اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔ ہم نے نہٰں حکومت نے قوم کو پریشان کیا ہے۔ کیس چلے گا تو معلوم ہوگا کہ ہم انتشار پھیلا رہے تھے یا نہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x50ii8v