کنری میں منشیات کی کھلے عام فروختپولیس کی چشم پوشی

منشیات خریدنے کیلیے نشے کے عادی چوریاں کرنے لگے، سماجی حلقوں کا اظہار تشویش

۔شہری منشیات فروشوں اور منشیات کے عادیوں سے بے حد عاجز آچکے ہیں جبکہ پولیس نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے. فوٹو: رائٹرز

کنری شہر اور نواح میں منشیات، مضر صحت گٹکا اور مین پوری کی کُھلے عام فروخت، انتظامیہ و پولیس کی مکمل چشم پوشی، شہریوں کی حُکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل۔


تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف محلوں وکالونیوں مکرانی پاڑہ، بھٹائی کالونی، خالد کالونی اور ونواح میں روزانہ لاکھوں روپے کی ہیروئن، چرس، افیون، کچی شراب (ٹھرا)، گٹکا اور مین پوری کُھلے عام فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ منشیات فروشوں کے ایجنٹ شہر بھر میں بھی موبائل سروس منشیات فروخت کررہے ہیں۔

مذکورہ صورتحال کے پیش نظر درجنوں کم عمر بچے بھی ہیروئن جیسے نشے کی لت میں تیزی سے مبتلا ہور ہے ہیں، ہیروئن کے عادی افراد و بچے شہر بھر میں دن رات چوریاں کرکے چوری شدہ قیمتی سامان کے عوض ہیروئن کی پڑیا خریدتے ہیں۔شہری منشیات فروشوں اور منشیات کے عادیوں سے بے حد عاجز آچکے ہیں جبکہ پولیس نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے، شہر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حُکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story