افغان مونا لیزا ’’شربت گلہ‘‘ کو ملک بدر کرنے کا حکم

شربت گلہ کو 15 روز قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے

شربت گلہ کو 15 روز قید اور 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے: فوٹو : فائل

DUBAI:
عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر افغان شہری شربت گلہ کو 15 دن قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمنے کی ادائیگی کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی خصوصی عدالت کی جج فرح جمشید نے افغان شہری شربت گلہ کے جعلی شناختی کارڈ بنوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران افغان خاتون شربت گلہ نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔ جس کے بعد خصوصی عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے شربت گلہ کو 15 دن قید اور 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جعلی شناختی کارڈ بنوانے والی ''شربت گلہ'' گرفتار


دوسری جانب پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزخیوال نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ کے کیس کی مجرم شربت گلہ اب قانونی جنگ سے آزاد ہوگئی ہے اور پیر کے روز اپنے ملک واپس چلی جائیں گی اور اسی روز ہی افغان صدر سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغان مونا لیزا ''شربت گلہ''کی درخواست ضمانت مسترد

واضح رہے کہ افغان شہری شربت گلہ کو گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا ۔

https://www.dailymotion.com/video/x50mzt4
Load Next Story