بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

میونسپل انتظامیہ کےفیصلے سے9 لاکھ طالبعلم متاثرہوں گے جبکہ صرف میونسپلٹی کے تحت چلنے والے 1800 اسکول بھی بند رہیں گے۔

میونسپل انتظامیہ کےفیصلے سے9 لاکھ طالبعلم متاثرہوں گے جبکہ صرف میونسپلٹی کے تحت چلنے والے 1800 اسکول بھی بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
حالیہ بدترین فضائی آلودگی کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی انتظامیہ نے شہر بھر میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے دیوالی کی تقریبات کے دوران آتشبازی کے باعث شہر بھر میں دھند کا راج ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر بھر کے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ میونسپل انتظامیہ کے فیصلے سے 9 لاکھ طالب علم متاثر ہوں گے جب کہ میونسپلٹی کے تحت چلنے والے 1800 اسکول بھی بند رہیں گے۔


دوسری جانب حکومت کے اعلان سے قبل ہی شہر کے بعض علاقوں میں نجی اسکولوں نے چھٹیوں کو اعلان کردیا جب کہ بعض اسکولوں کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ جب تک فضا میں آلودگی کا تناسب قابو میں نہیں آتا اس وقت تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نئی دلی میں فضائی آلودگی کو گزشتہ 17 سال کی بدترین آلودگی قرار دیا جارہا ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں شہری آبادی کا تناسب بڑھنے اور ڈیزل انجن گاڑیاں، کوئلے سے چلنے والے پلانٹ اور صنعتی اخراج کے باعث شہر میں آلودگی بڑھ رہی ہے جب کہ شہر کے نواح میں دیہی علاقوں میں بھی کھیتوں کو آگ لگانے سے آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
Load Next Story