پہاڑوں پربرفباری جاری مری میں تھم گئی سیاحوں کا رش

سڑکیں بندہونے سے مشکلات،لیپہ کارابطہ منقطع، دھند کے بعدپشاورموٹروے بند.

سڑکیں بندہونے سے مشکلات،لیپہ کارابطہ منقطع، دھند کے بعدپشاورموٹروے بند۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

FAISALABAD:
مری میں برفباری کاسلسلہ تھم گیاتاہم پختونخوا کے بالائی علاقوں،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیںسلسلہ جاری ہے۔

برفباری کے بعددھند نے ملک کے اکثر علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا،جسکے باعث اسلام آبادپشاور موٹروے کو کئی گھنٹے بند رکھنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹے میں بالائی علاقوں میںبارش تاہم ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم خشک اورسرد رہنے، پنجاب کے میدانی علاقوں کے علاوہ سکھر اورپشاورڈویژن میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔




گزشتہ روزمظفر آباد،بالا کوٹ،راولاکوٹ،ایبٹ آباد، مالا کنڈ، گوادر کوئٹہ میںبارش ہوئی۔گلگت سے ہمارے نمائندے کے مطابق گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کانیاسلسلہ شروع ہوگیا،جسکے باعث درہ برزل، پھنڈر، چترال اوربابوسر کاغان روڈ پرآمدورفت بندہوگئی۔این این آئی کے شمال مغربی بلوچستان میںبارش کا ایک نیا سسٹم داخل ہورہا ہے۔

ثناء نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اورمری میں سڑکیں بدستور بند ہیں جس سے مشکلات بڑھ گئی ہیں،آئی این پی کے مطابق آزادکشمیرمیں برفباری کے باعث وادی لیپہ کازمینی رابطہ منقطع ہونے سے ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں،آن لائن کے مطابق برفباری کے بعدمری میںسیاحوں کارش بڑھ گیاہے اورٹرانسپورٹر من مانے کرائے وصول کررہے ہیں۔
Load Next Story