شیخ رشید نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک میں صلح کرادی
چھوٹی سی غلط فہمی کو ہوا دینے سے بہترہے کہ دوستوں کو گلے ملوایا جائے، شیخ رشید
تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے درمیان شیخ رشیدنے صلح کرادی۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایکسپریس کو بتایاکہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ دوپرانے دوست معمولی تنازع کے بعد پھرسے ایک ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے رہنماؤں کے درمیان جھگڑا مناسب عمل نہیں تھا، تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے رہنما آپس میں اچھے دوست ہیں، چھوٹی سی غلط فہمی کوہوادینے سے بہتر ہے کہ دوستوں کو گلے ملوایاجائے۔ انھوں نے کہاکہ حکمراں ن لیگ اپوزیشن کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی جسے ناکام بنانا ضروری تھا۔
ایک سوال پرشیخ رشید نے کہاکہ غلط فہمیاں جنم لیں اس سے قبل صلح کر لینا چاہیے اور سیاست میں کوئی بھی ہمیشہ دوست یادشمن نہیں ہوتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف آئندہ 15 دن میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔