لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج بھی دھند کا راج کئی مقامات پر حد نگاہ صفر

موٹر وے سیکشن ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

حافظ آباد، کوٹ مومن، مانگا منڈی، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے جب کہ کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہرو ں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے سیال موڑ تک، ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹر وے ایم فور کو فیصل آباد سے گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ آباد، کوٹ مومن، مانگا منڈی، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں بھی شدید دھند کا راج ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔


ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اگر صفر ضروری ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال پر ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دوران سفر تیز رفتاری، موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔

 
Load Next Story