دہشتگرد پاکستان اور بھارت دونوں کوقبول نہیں بھارتی وزیر داخلہ
پاکستان بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت پیش کرے ہم کارروائی کیلیے تیار ہیں، سشیل کمار
بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور بھارت دونوں کو قبول نہیں ۔
بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے پاکستان کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو فراہم کرے، ہم کارروائی کریں گے۔ کب تک ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہیں گے، دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی ہونی چاہیے، پاکستان بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت پیش کرے ہم کارروائی کیلئے تیار ہیں ۔ اتوار کو پاکستانی ہائی کمشنرکی رہائش گاہ پر پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امید ہے پاکستانی اور بھارتی قیادت مل کر مسائل کا حل تلاش کریں گے اور معاملات پر پیش رفت کریں گے۔
38 برس بعد ویزوں کے حوالے سے ایک راستہ نکلا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان کے جوڈیشل کمیشن کو گواہوں سے جرح کی اجازت دے دی ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعے سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کے الزام میں9 افراد کو گرفتار کیا گیا ، اور باقی مفرور افراد کی گرفتاری کیلیے 10,10 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا۔ ہمارے پاس کچھ اطلاعات ہیں، انھیں جلدگرفتار کر لیا جائے گا۔