بھارتی فوج کی بٹل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔

بھارت کی جانب سے گولہ باری کے لیےبھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور آج بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پونچھ بٹل سیکٹر پربلا اشتعال گولہ باری کی جب کہ مدار پور، سحر، دھرمثال اور ناطرکے علاقوں میں فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث شہری محصور ہو کررہ گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے باعث دشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی۔


واضح رہے کہ حواس باختہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا ہے جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں اب تک 10 سے زائد پاکستانی شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Load Next Story