گڈانی شپ بریکنگ یارڈ دھماکا جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

پولیس کی 4 رکنی ٹیم آج شپ بریکنگ یارڈ کا معائنہ بھی کرے گی

پولیس کی 4 رکنی ٹیم آج شپ بریکنگ یارڈ کا معائنہ بھی کرے گی. فوٹو: اے ایف پی

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی جب کہ اب بھی 56 کے قریب افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

منگل کے روز کراچی کے قریب بلوچستان کی بندرگاہ گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے جب کہ 56 کے قریب افراد اب بھی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت حسن اور عالم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گڈانی میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد جہاز کے منیجر سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے گڈانی تھانے سے سی آئی اے سینٹر حب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی 4 رکنی ٹیم آج شپ بریکنگ یارڈ میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ بھی کرے گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہازمیں دھماکا، 16افراد جاں بحق

واضح رہے کہ 5 روز قبل گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینکر میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں مزدور جہاز توڑنے میں مصروف تھے، دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، جس نے جہاز پر موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Load Next Story