سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویرحقائق کے منافی ہیں ترجمان سندھ رینجرز
شرپسند عناصر کی موجودگی ی اطلاع پر دوران تلاشی مساجد، امام بارگاہ اور مدارس کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے،ترجمان
ترجمان سندھ رینجرز نے کراچی میں حالیہ آپریشن سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے جاری کردہ تصاویر حقائق کے قطعی منافی ہے اور ایسی تصاویر کا مقصد آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر دوران تلاشی مساجد، امام بارگاہ اور مدارس کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے جب کہ اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے چند تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
اعلامیئے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن میں سندھ رینجرز کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔