عالمی برادری افغان عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرے کرزئی

2014 کے بعد پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوارتعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، افغان صدر

نورستان میں طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپ، 3 طالبان جنگجو ہلاک ، کئی زخمی، کارروائی میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ فوٹو: فائل

افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا سمیت اپنے تمام اتحادیوں اور عالمی برادری سے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں افغان عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

2014 کے بعد پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوارتعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق صدر کرزئی نے 5 روزہ کانفرنس کے موقع پر غیر ملکی سفیروں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام اور حکومت گزشتہ10سالوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کے ساتھ نہ صرف بھر پور تعاون کررہی ہے بلکہ بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں۔ افغان صدر نے کہا کہ افغانستان کی خارجہ پالیسی کثیر العرض سیاسی صورتحال کی بنیاد پر قائم ہے، ہمارے تمام علاقائی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔




انھوں نے کہا کہ نیٹو سلامتی کی ذمے داریاں افغان فوج اور پولیس کو سونپنے کے عمل میں تیزی لا ئے۔ ادھر افغانستان کے مشرقی صوبہ نورستان میں طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں3 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی گورنر محمد تمیم نے بتایا کہ گزشتہ روز طالبان جنگجوئوں کے ایک گروپ نے ضلع دوہاب میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس دوران جھڑپ میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ کارروائی میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
Load Next Story