وزارت پٹرولیم نے 5 نجی بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی روک دی

ملک میں گیس کی طلب 6.5ارب مکعب فٹ یومیہ جبکہ رسد 4.25ارب مکعب فٹ ہے

ملک میں گیس کی طلب 6.5ارب مکعب فٹ یومیہ جبکہ رسد 4.25ارب مکعب فٹ ہے ، فوٹو : فائل

وزارت پٹرولیم نے بجلی پیدا کرنیوالے5نجی بجلی گھروں( آئی پی پیز) کو گیس کی فراہمی روک دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم تحریری معاہدے کے تحت آئی پی پیز کو گیس فراہم کررہی تھی جبکہ آئی پی پیز کی انتظامیہ گیس کی قیمت ادا کرنے سے قاصر ر ہے ہیں ۔ عہدیدار کے مطابق اس وقت ملک میں گیس کی طلب 6.5 ارب مکعب فٹ یومیہ جبکہ یومیہ رسد 4.25ارب مکعب فٹ ہے۔آئی پی پیز ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔




علاوہ ازیں 26دسمبر سے بھل صفائی مہم کے سلسلے میں ملک بھر کی نہریں بند کردی جائیں گی جس کے باعث بجلی کا بحران مزید شدید ہوگا اور خدشہ ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 6000میگاواٹ تک پہنچ جائے گا ۔دریں اثنا ذرائع کے مطابق ملک میںگیس کی طلب اور رسد میں توازن بگڑ جانے سے آئی پی پیز کو گیس کی فراہمی روکی گئی ہے۔ دوسری جانب سوئی نادرن نے پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی ہے۔
Load Next Story