قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے
قومی اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے ن لیگ کے 2 نومنتخب اراکین اپنی رکنیت کاحلف اٹھائینگے
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس دوروزکے وقفہ کے بعد آج پیر کو دوبارہ شروع ہونگے۔
قومی اسمبلی کااجلاس 4بجے اورسینیٹ اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اورسینیٹ کا اجلاس نیئر بخاری کی صدارت میںہوگا، حکومت کی جانب سے قانون سازی کیلیے بعض اہم بلز پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے، این این آئی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے ن لیگ کے 2 نومنتخب اراکین اپنی رکنیت کاحلف اٹھائینگے۔