بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید

بھارتی فورسز نے پونچھ، بٹل، مدارپور اور درہ شیرخان میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے6 افراد اور25 مکانات تباہ ہو گئے

پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایل او سی فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو شہید جب کہ 9 کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر مظفر آباد کے کوٹلی نکیال سیکٹر میں گاؤں بائی دڑہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل امتیاز اور برزگ شہری محمد سفیر شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کی شناخت سید محمد، ملک بشیر اور 4 سالہ بچہ مہروز شامل ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فورسز کی شر انگیزی سے 2 شہری شہید، 7 زخمی

بھارتی فورسز کی جانب سے پونچھ، بٹل، مدارپور اور درہ شیرخان میں بھی بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 6 افراد زخمی جب کہ 25 مکانات اور 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
Load Next Story