بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان پررضامندی ظاہرکردی
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کی ابھی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان پررضامندی ظاہرکردی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے رضامندی ظاہرکردی ہے اورامکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کی ابھی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے نمائندے زاہد مقصود کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کے بورڈز کے درمیان تمام معاملات پہلے سے طے پاچکے ہیں جس کا صرف اعلان کرنا باقی تھا،پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کے بعد 7جنوری کو وطن واپس آئے گی جس کے بعد اسے جنوبی افریقہ کادورہ کرنا ہے،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران 14،13،12جنوری کے دوران ایک ٹی ٹوئنٹی اورایک ون ڈے میچ کھیلے گی ، 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کوئی بھی غیرملکی ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل 2011میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کوپاکستان کا کرنا تھا تاہم اس دوران بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے ایک حکم کے ذریعے ٹیم کو دورہ پاکستان کرنے سے روک دیا تھا۔