عراق میں اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد

زرعی کالج سے اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشیں عام شہریوں کی ہیں جنہیں گردن قلم کرنے کے بعد دفنایا گیا،آپریشنل کمانڈ

زرعی کالج سے اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشیں عام شہریوں کی ہیں جنہیں گردن قلم کرنے کے بعد دفنایا گیا،آپریشنل کمانڈ۔ فوٹو: اے ایف پی

عراقی فورسز نے داعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سے اجتماعی قبر ڈھونڈ نکالی جس میں 100 افراد کو قتل کرنے کے بعد دفنایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فورسز کا موصل شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے بھرپور آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز نے ابتدائی طور پر موصل سے 14 کلو میٹر دور شمال میں نواحی علاقے حمام العلیل کا کنٹرول حاصل کرلیا جہاں دوران سرچ آپریشن پولیس کو زرعی کالج سے اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گردن قلم کرنے کے بعد ایک قبر میں دفنایا گیا تھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: عراقی فورسز نے موصل کے اہم قصبے کا کنٹرول حاصل کرلیا

دوسری جانب داعش کے خلاف برسرپیکار مشترکہ آپریشن کمانڈ کا کہنا ہے کہ قبر سے ملنے والے 100 شہریوں کی لاشوں کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کرے گی جب کہ فورسز نے داعش کے قبضے سے حمام العلیل قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کے بعد جلد موصل سے داعش کا کنٹرول ختم کرادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جون 2014 میں داعش نے موصل پر قبضہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملٹری بیسز کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔
Load Next Story