ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پرفلم بنانے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی

کچھ لوگوں نے مجھ سے میری زندگی پر فلم بنانے کیلیے رابطہ کیا مگر یہ ممکن نہیں ہے، ثانیہ

کچھ لوگوں نے مجھ سے میری زندگی پر فلم بنانے کیلیے رابطہ کیا مگر یہ ممکن نہیں ہے، ثانیہ : فوٹو : فائل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی، انھوں نے کہا کہ ہر بات عام عوام کو نہیں بتائی جا سکتی۔


ثانیہ مرزا کا کیریئر جدوجہد اور تنازعات سے بھرپور رہا ہے، جہاں انھوں نے کورٹ پر کئی اعزازات حاصل کیے وہیں ان کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور دیگر معاملات پر تنازعات بھی کھڑے ہوئے، ان کے خلاف عدالت تک میں کیس ہوئے، اس لیے ان کی کہانی فلم کیلیے آئیڈیل ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے میری زندگی پر فلم بنانے کیلیے رابطہ کیا مگر یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ اپنی ہر بات عام عوام کے سامنے نہیں لائی جا سکتی۔
Load Next Story