پابندی لگی توپاکستانی فنکاروں کیساتھ کام نہیں کرونگا نصیرالدین
دونوں ملکوں کے فنکاروں کامل کرکام کرنارک چکا، اس سال تھیٹرشوز کیلیے پاکستان نہیں گیا، اداکار
بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے فنکاروں کا مل کرکام کرنارک چکا ہے اگر حکومت نے پاکستانی فنکاروں پرپابندی عائد کی تو وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان میں کام کرنا یا نہ کرنا مستقبل کے حالات پر منحصر ہے، میں نہیں جانتا آگے کیا ہوگا، اب مستقبل میں مجھے جب بھی پاکستان میں کسی فلم پر کام کرنے کی آفر ملی، تو میں اس وقت کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کروں گا۔مگر ابھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث حالات انھیں پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی کے حوالے سے نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہونا چاہیے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں حکومت کے فیصلے کی عزت کرنی چاہیے، وہ جو بھی فیصلہ کرے گی، وہ میرے لیے صحیح ہوگا۔