ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف

امریکی صدارتی امیدوار نے پونا اورگڑ گائوں میں رئیل اسٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے

ٹرمپ 2011 میں اپنے نام سے 65 منزلہ ٹاورکی تعمیرکا معاہدہ بھی کرچکے ہیں، نیوز ویک رپورٹ فوٹو: فائل

امریکی رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقومی جریدے نیوز ویک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں کاروباری مفاد صدر بننے کے بعد ان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔


نیوز ویک کے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی شہروں پونا اور گڑ گائوں میں ریئل اسٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ 2011 میں بھارت میں اپنے نام سے ایک 65 منزلہ ٹاور کی تعمیر کا معاہدہ بھی کرچکے ہیں۔

اس ٹرمپ ٹاور کے لیے زمین کی خریداری میں کچھ رولز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں اگر حکومت ان خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتی ہے تو اس کے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ان کے خاندان کے افراد کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے رہنمائوں سے قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔
Load Next Story