بھارتی دارالحکومت میں میڈیکل کی طالبہ سے چلتی بس میں زیادتی
بس میں سوار افراد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر اس کے دوست کو زخمی کردیا
KARACHI:
بھارتی دارالحکومت میں میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ کو چلتی بس میں 7 افراد نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
طالبہ اپنے دوست کے ساتھ 16 دسمبر کی شب جنوبی دہلی سے اپنے گھر جانے کے لئے بس میں سوار ہوئی جس میں 5 افراد پہلے سے سوار تھے۔ موقع پاکر ان افراد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور مزاحمت کرنے پر اس کے دوست کو لوہے کی راڈ مار کر شدید زخمی کردیا۔
بھارت میں عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق 2011 میں بھارت میں 24 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے۔ اوسطاً بھارت میں ہر 20 منٹ میں ایک لڑکی زیادتی کا شکار ہوتی ہے۔