الطاف حسین کو پاکستان بلانے کاخطرہ مول نہیں لے سکتےفاروق ستار

سیاسی جماعتوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے عدالتی فیصلے سے اختلاف کیا،عدالت کو اس پر بھی نوٹس دینا چاہئے تھا۔

عدلیہ اور ایم کیو ایم کے درمیان تصادم کے تاثر کو زائل کریں گے، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما داکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو پاکستان میں غیر فطری خطرات لاحق ہیں،انہیں وطن بلانے کا رسک نہیں لے سکتے۔



پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا عدلیہ کے فیصلوں پر ہر ایک کو رائے دینے کا حق ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے عدالتی فیصلے سے اختلاف کیا۔ عدالت کو اس پر بھی نوٹس دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ایم کیو ایم کے درمیان تصادم کے تاثر کو زائل کریں گے۔


ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا لیکن یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق ملک میں آئندہ عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش تو نہیں اس لئے ایم کیوایم کا مؤقف ہے کہ پورے ملک میں مردم شماری کرائی جائے اور جن علاقوں میں آبادی بڑھی ہے وہاں نئی حلقہ بندیاں ہوں۔

Load Next Story